وقت کا تقاضا اور محفوظ مستقبل کی کامیابی یہی ہے کہ اپنی صفوں میں یکسوئی اور اپنے رویوں میں برداشت پیدا کریں ‘چوہدری محمدسرور
پاکستان دُنیا کی واحد اسلامی مملکت ہے جو نظریے کی بنیاد پر معرض وجود میں آئی اور یہی نظریہ ہمارے دین اور ایمان کا حصہ ہے اور اس کا صحیح تشخص اُجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے‘گورنر پنجاب
جمعرات 20 ستمبر 2018 19:16
(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان دُنیا کی واحد اسلامی مملکت ہے جو نظریے کی بنیاد پر معرض وجود میں آئی اور یہی نظریہ ہمارے دین اور ایمان کا حصہ ہے اور اس کا صحیح تشخص اُجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ کی قربانی پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کربلا نے حق و صداقت اور اسلام کی سربلندی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اسلام کو نئی روح بخشی۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم اس نبی ٌ کے پیروکار ہیں جنہوں نے ہمیشہ محبت، رواداری اور بھائی چارے کا دًرس دیا ہے، اسلام کے نام پر دوسروں کو نقصان پہنچانے والوں کا اس دین سے کوئی تعلق نہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمیں اپنے مسلک کو چھوڑو نہ اور دوسرے کے مسلک کو چھیڑو نہ کی پالیسی پر عمل پیرا ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ تمام انتظامی معاملات کو خود ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہا ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان صرف مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ اقلیتوں کے لئے بھی ایک محفوظ سرزمین ہے اور غیر مسلموں کو دی جانے والی مذہبی آزادی حقیقی معنوں میں اسلامی معاشرے کی عکاسی کرتی ہے۔ بعد ازاں، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان پُر اًمن ملک ہے جس نے اًمن کے لئے گراں قدر قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان یورپین یونین سمیت اپنے دوست ممالک سے اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرنا چاہتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں گورنر ہائوس لاہور میں وائس پریذیڈنٹ ای سی آر جرمنی ہنس اولف ہینکل کی قیادت میں آئے ہوئے یورپین کنزرویٹو اینڈ ریفامسٹس گروپ آف پارلیمنٹیرین کے چھ رُکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیئے بغیر ملکی معیشت کا استحکام ممکن نہیں یہی وجہ ہے کہ ملک کی نئی قیادت ملک میں سرمایہ کاری کا بہترین ماحول فراہم کرنے اور تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لئے مؤثر حکمت عملی پر گامزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری بڑھنے سے روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیداہوں گے ۔گورنر نے کہا کہ مًیں نے اپنے پہلے دور میں جی ایس پی پلس سٹیٹس کے حصول کے لئے بہت محنت کی لیکن بد قسمتی سے سابقہ حکومت اِس سے خاظر خواہ فائد حاصل نہیں کرسکی۔ انہوںنے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے اختیارات مرکزیت کی بجائے اقتدار کی نچلی سطح پرمنتقلی کو یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ مقامی نمائندے بہتر طریقے سے عوام کی خدمت کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صاف ستھری سیاست پر یقین رکھتی ہے اور اپنی کارکردگی کے بل بوتے پر عوامی توقعات پر پورا اتریں گے۔اس موقع پر وفد نے یورپی منڈیوں میں جی ایس پی پلس سٹیٹس کا حصول پاکستان کے لئے ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کردار قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب کے تجربات اور بالخصوص یورپین ممالک میں خصوصی تعلقات سے پاکستان کی معاشی ترقی میں بہتری آئی گی۔وفد نے کہا کہ اقتصادی شعبے کی بہتری کے لئے حکومتی کاوشیں قابل تعریف ہیں اور یورپی ملکوں میں جی ایس پی پلس سٹیٹس کا حصول انہی اقدامات کا نتیجہ ہے۔مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.