Live Updates

نان فائلرز کو نئی گاڑیوں اور جائیداد کی خریداری کی اجازت کے حکومتی فیصلے سے ملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی، جے ایس ریسرچ کی رپورٹ

جمعرات 20 ستمبر 2018 19:21

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو نئی گاڑیوں اور جائیداد کی خریداری کی اجازت کے حکومتی فیصلے سے ملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی،جے ایس ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق نان فائلرز پر گاڑی خریدنے کی پابندی کے باعث رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران کاروں کی فروخت میں مجموعی طور پر 6 فیصد کی کمی واقع ہوئی جو مالی سال 2015 کے بعد سب سے زائد کمی ہے ،رپورٹ کے مطابق جولائی اور اگست 2018 کے دوران پاک سوزوکی کی فروخت میں 12فیصد جبکہ ہنڈا گاڑیوں کی فروخت میں 3فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ کے مطابق گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کیلئے پی ٹی آئی کی حکومت نے ترمیمی بجٹ 2018ء میں گاڑیوں اور جائیداد کی خریداری پر پابندی کو ختم کر دیا ہے جس سے سرمایہ کاری بڑھے گی اور نہ صرف ہائوسنگ و تعمیرات بلکہ آٹو انڈسٹری کے شعبوں پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات