اے ایس او نے 3 کروڑ روپے مالیت کی اسمگلڈ چھالیہ اور گٹکا پکڑ لیا

جمعرات 20 ستمبر 2018 19:21

اے ایس او نے 3 کروڑ روپے مالیت کی اسمگلڈ چھالیہ اور گٹکا پکڑ لیا
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) پاکستان کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن(اے ایس او) کراچی کی اسمگل شدہ چھالیہ کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے جبکہ اے ایس او نے گزشتہ دن الگ الگ کارروائیوں میں مجموعی طور پر 30 ٹن سے زائد اسمگل شدہ چھالیہ اور انڈین گٹکا برآمد کرلیا ہے۔ پاکستان کسٹمز پریونٹیواے ایس او منظم گروہ کی جانب سے کارگو ٹرین کے ذریعے اسمگل شدہ چھالیہ کی کراچی ترسیل کو ناکام بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ڈپٹی کلکٹر کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن محمد فیصل خان نے بتایاکہ اے ایس او کی جامب سے چھالیہ کے خلاف مسلسل کریک ڈاوننے کو دیکھتے ہوئے اسمگلروں نے چھالیہ کی کراچی میں ترسیل کے نئے راستے اختیارکرلیے ہیں تاہم اے ایس او کی متحرک ٹیم کوموصول ہونے والی ایک خفیہ اطلاع پرایک کاروائی میں ملتان سے آنے والی مال گاڑی کی ایک بوگی سی15ٹن اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کرلی گئی ہے۔محمد فیصل خان نے بتایاکہ مال گاڑی کی بوگی سے اسمگل شدہ چھالیہ کی مالیت1 کروڑ20 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کسٹمز اے ایس او نے مقدمہ درج کرے اسمگل شدہ 15 ٹن چھالیہ ضبط کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :