وزیر خزانہ بلوچستان میر محمدعارف محمدحسنی کاچاغی کا دورہ،مختلف شخصیات سے ملاقات

جمعرات 20 ستمبر 2018 19:22

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر خزانہ میر محمدعارف محمدحسنی کے چاغی کا دورہ, مختلف شخصیات سے ملاقات کی,چاغی ریسٹ ہاؤس میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنے مسائل پر مشتمل درخواستیں پیش اس موق سردارمحمودسنجرانی,میرعمیرحسنی,سردارغیاث درانی,اغاسیدمریدشاہ,چیر مین,میرمحمدمرادحسنی, حاجی ڈاکڑصاحب خان حسنی,حاجی علی بیگ حسنی,جمادارمولابخش حسنی, سمیت ضلعی افسران بھی وہاں موجود تھے۔

صوبائی وزیر خزانہ میر محمدعارف محمدحسنی نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے جو کچھ کیا گیا اب ایسا نہیں چلے گا نہ کرپشن کروں گا اور نہ ہی کرپشن کرنے دوں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں بھی لوگوں کو پانی، صحت، تعلیم اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات دستیاب نہیں ان کی فراہمی اولین ترجیح ہے جبکہ امن و امان پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا اس سلسلے میں پولیس اور انتظامیہ کے افسران کو ہدایت کردی ہے کہ وہ لوگوں کے جان و مال کی تحفظ کے لیے کوئی بھی انتہائی اقدام اٹھانے سے گریز نہ کریں کیونکہ اب جرائم پیشہ عناصر کو کسی قسم کی سیاسی پشت پناہی نہیں ملے گی. انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر شفاف طریقے سے کام کرایا جائے گا اور اس سلسلے میں ہر قسم کی کمیشن خوری کا تدارک کرکے عوامی منصوبوں کو پایہ دار بنایا جائے گا. انہوں نے کہا کہ اپنے دورے کے دوران چاغی، نوکنڈی، تفتان اور گرد و نواح کے علاقوں میں ازخود جاکر کھلی کچہریاں لگاؤں گا تاکہ وہاں کے لوگوں کے مسائل بھی معلوم کرسکوں۔