پاکستان باکسنگ فیڈریشن کا ملک میں اولمپک باکسنگ لیگ کرانے کا فیصلہ

لیگ کے ذریعے ملکی باکسرز کو غیر ملکی باکسرز سے فائٹ اور سیکھنے کا موقع ملے گا، ملکی باکسرز کو ٹریننگ کے تمام مواقع اور سہولیات فراہم کریں گے، محمد وسیم کی شرکت اسی صورت ہوگی جب وہ فیڈریشن کو آگاہ کرینگے ، سیکرٹری باکسنگ فیڈریشن

جمعرات 20 ستمبر 2018 19:46

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کا ملک میں اولمپک باکسنگ لیگ کرانے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے ملک میں اولمپک باکسنگ لیگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں غیر ملکی باکسرز بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ اولمپک باکسنگ لیگ میں چیمپئن باکسر محمد وسیم کی اولمپکس میں شرکت اسی وقت ممکن ہوسکتی ہے جب وہ دستیابی سے فیڈریشن کو آگاہ کریں گے۔ پاکستان کی نمائندگی کے لیے 6 ماہ پروفیشنل باکسنگ سے دور اور آئبا کی اجازت درکار ہے۔

اولمپکس کے لیے وسیم کو کوالیفائنگ راونڈ کھلینا پڑے گا، ڈآئریکٹ کوالی فکیشن نہیں ہوگی ۔ابھی تک وسیم نے اپنی رضامندی ظاہر نہیں کی۔پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری محمد ناصر اعجاز ٹنگ کا کہنا ہے کہ عامر خان کی باکسنگ لیگ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ ملکی باکسرز کی درجہ بندی اور ٹیموں کے ڈرافٹنگ مرحلے میں آسانی کے لیے دسمبر میں نیشنل رینکنگ باکسنگ ٹورنامنٹ کرارہے ہیں، جس سے کھلاڑیوں کی درجہ بندی کا تعین کرنے میں مدد ملے گی اور ٹیموں کے مالکان کو بھی باکسرز کے انتخاب میں مشکل پیش نہیں آئے گی۔

(جاری ہے)

ناصر اعجاز ٹنگ نے کہا کہ اس لیگ کے ذریعے ملکی باکسرز کو غیر ملکی باکسرز سے فائٹ اور سیکھنے کا موقع ملے گا۔ ملکی باکسرز کو ٹریننگ کے تمام مواقع اور سہولیات فراہم کریں گے، جن سے وہ دوسال بعد ہونے والے اولمپکس میں کوالیفائی کرسکیں۔ ہمارے پاس کوالیفائیڈ کوچز موجود ہیں لیکن پاکستان میں ہم جتنی محنت کرالیں لیکن اس وقت تک نئی چیزیں سیکھنے اور خود میں بہتری نہیں لاسکتے جب تک قومی باکسرز باہر جاکر ٹریننگ نہیں کریں گے۔ صرف غیر ملکی کوچز کی آمد سے یہ خواب پورا نہیں ہوگا۔اصل ضرورت باکسنگ کے لیے خصوصی گرانٹ مختص کرنے کی ہے۔

متعلقہ عنوان :