پاک سعودی عرب تعلقات کی بنیادبہت مضبوط ہے، شاہ محمود قریشی

میزبانی پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، وزیر خارجہ کا ٹویٹر پیغام

جمعرات 20 ستمبر 2018 19:51

پاک سعودی عرب تعلقات کی بنیادبہت مضبوط ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میزبانی پرسعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی بنیاد بہت مضبوط ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاک سعودی عرب تعلقات کی بنیادبہت مضبوط ہے، تعلقات باہمی اعتماد،سپورٹ اورتعاون پرمبنی ہیں، میزبانی پرسعودی عرب کاشکریہ اداکرتاہوں۔

یاد رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرسے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق اور سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی بھی موجود تھے۔اس موقع پروزیر خارجہ شاہ محمود نے کہنا تھا کہ پاک ،سعودی تعلقات کی بنیاد مضبوط ہے اس دورہ سے دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔