نواز شریف اورمریم کی جاتی امرا میں مدفون خاندان کے افراد کی قبروں پر حاضری

،فاتحہ خوانی کی قیادت نے لیگی کارکنوں کو جاتی امرا آنے سے روکدیا گیا ،کل سے باضابطہ ملاقاتیں کرینگے

جمعرات 20 ستمبر 2018 19:51

نواز شریف اورمریم کی جاتی امرا میں مدفون خاندان کے افراد کی قبروں پر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اورمریم نواز نے جاتی امرا میں مدفون خاندان کے افراد کی قبروں پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی ،پارٹی قیادت نے کارکنوں کو جاتی امرا آنے سے روکتے ہوئے آگاہ کیا گیا ہے کہ محمد نواز شریف کل (ہفتہ)سے باضابطہ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد نواز شریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز اوردیگر افراد کے ہمراہ اپنے والد میاں محمد شریف ، اہلیہ بیگم کلثوم نواز اور بھائی محمد عباس شریف کی قبروںپر حاضری دی اور پھول چڑھائے ۔اس موقع پر مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔دوسری جانب لیگی قیادت کی جانب سے لیگی کارکنوں کو جاتی امرا آنے سے روکتے ہوئے آگاہ کیا گیا ہے کہ نواز شریف کچھ وقت اپنے اہل خانہ اور خاندان کے افراد کے ہمراہ گزارنا چاہتے ہیں ۔ پارٹی قائد کل (ہفتہ )سے باضابطہ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں گے۔