اسحاق ڈار کی عدالت میں عدم پیشی سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں پیر کوسماعت کے لئے مقرر

جمعرات ستمبر 19:51

اسحاق ڈار کی عدالت میں عدم پیشی سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں پیر کوسماعت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2018ء) سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عدالت میں عدم پیشی سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں پیر کوسماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسحاق ڈار کی عدالت میں عدم پیشی سے متعلق کیس کی سماعت پیر کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کریگاجس کے لئے عدالت نے اٹارنی جنرل ،سیکرٹری داخلہ ،سیکرٹری خارجہ اور اطلاعات کو نوٹس جاری کرنے کے ساتھ ساتھ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی نوٹس جاری کر دیا جبکہ ڈائریکٹر ایف آئی اے ،انٹر پول ،پراسیکیوٹرجنرل نیب کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔