دپیکا اور پریانکا کے بعد ٹائیگر شیروف بھی ہالی ووڈ میں انٹری کی تیاریاں

جمعرات 20 ستمبر 2018 19:58

دپیکا اور پریانکا کے بعد ٹائیگر شیروف بھی ہالی ووڈ میں انٹری کی تیاریاں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) دپیکا اور پریانکا کے بعد اب بھارتی اداکار ٹائیگر شیروف بھی ہالی ووڈ میں انٹری کی تیاریاں کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے بعد اب اداکار ٹائیگر شیروف بھی ہالی ووڈ میں قدم رکھنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممبئی میں حالیہ دنوں میں مشہور ہالی ووڈ فلم مورٹل کومبٹ کے پروڈیوسر لارنس کیسن آف نے انتہائی خاموشی سے ٹائیگر شیروف سے ملاقات کی اور فلم پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹائیگر شیروف کی ہالی ووڈ پروڈیوسر سے متعدد ملاقاتیں ہوچکی ہیں، اس کے علاوہ ٹائیگر شیروف کا نام مشہور بھارتی اداکار گلشن گرور کے بیٹے سنجے گرور نے ہالی ووڈ فلم کیلیے دیا جو کہ ٹائیگر شیروف کے اسکول کے دوست ہیں۔

متعلقہ عنوان :