بریگزٹ پر خصوصی سمٹ ہو گی، یورپی یونین

جمعرات 20 ستمبر 2018 19:58

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء)یورپی رہنما بریگزٹ کے موضوع پر ایک خصوصی سمٹ کے انعقاد پر متفق ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریائی شہر سالزبرگ میں جاری یورپی سربراہی سمٹ کے موقع پر آسٹریا کے چانسلر سباستیان کرس نے کہا کہ بریگزٹ ڈیل کو حتمی شکل دینے کی خاطر نومبر میں ایک خصوصی ملاقات کی جائے گی۔

(جاری ہے)

یورپی رہنما سالزبرگ میں جاری سربراہی سمٹ میں مہاجرین کے بحران کے علاوہ دیگر کئی اہم موضوعات پر بھی گفتگو کر رہے ہیں۔