نواز شریف کی اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہائی کے بعد اپنی سیاسی سرگرمیاں محدود رکھنے کا فیصلہ

جمعرات 20 ستمبر 2018 20:10

نواز شریف کی اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہائی کے بعد اپنی سیاسی سرگرمیاں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہائی کے بعد اپنی سیاسی سرگرمیاں محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ اور مریم نواز کی والد ہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد شریف خاندان سوگ میں ہے جس کے باعث نواز شریف اور مریم نواز نہ تو کوئی سیاسی مہم چلائیں گے اور نہ ہی کسی عوام پروگرام میں شرکت کرینگے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ نواز شریف پیر کے روز احتساب عدالت میں پیش ہونے کیلئے لاہور سے اسلا م آباد جائیں گے۔