ملک بھر کی طرح چنیوٹ میں بھی یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا جائیگا

جمعرات ستمبر 20:14

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) میدان کربلا میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے رفقاء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں جمعرات کو نومحرم الحرام انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر علماء کرام او رذاکرین نے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے رفقاء کی تعلیمات اور عظیم الشان قربانیوں پر روشنی ڈالیں گے۔

(جاری ہے)

ضلع بھر میں ماتمی جلوسوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوارواقعے سے بچنے کے لئے سیکیورٹی کے جامع انتظامات کئے گئے ہیں اور نومحرم الحرام کے جلوسوں کے لئے خصوصی ٹریفک پلان بھی وضع کئے گئے ہیں۔ محرم الحرام کے موقع پر ضلع چنیوٹ اور اس کی تحصیلوں لالیاں بھوانہ سمیت اہم علاقوں میں بھی یوم عاشور پر 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں تاکی کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقع سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :