ٓیوم عاشور کے موقع پر راولپنڈی شہر میں 7ڈی ایس پی، 60انسپکٹر،671وارڈن افسران اور163ٹریفک اسسٹنٹ ڈیوٹی دے رہے ہیں، چیف ٹریفک آفیسر

جمعرات 20 ستمبر 2018 20:14

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) چیف ٹریفک افسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے کہا ہے کہ آج یوم عاشور کے موقع پر راولپنڈی شہر میں 7ڈی ایس پی، 60انسپکٹر،671وارڈن افسران اور163ٹریفک اسسٹنٹ ڈیوٹی دے رہے ہیں شہری ٹریفک پلان سے متعلق معلومات اور معاونت کے لئے ہیلپ لائن 051.

(جاری ہے)

9272839پر رابطہ کریں 10ویں محرم الحرام کو بوجہ ماتمی جلوس کمیٹی چوک سے اقبال روڈ کی طرف ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ بندرہے گاڈی اے ویکالج چوک میں ٹریفک ڈائیورشن ہو گی جہاں سے کالج روڈ کی طرف ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا جبکہ ماتمی جلوس کے نیا محلہ چوک پہنچنے پرڈی اے ویکالج چو ک سے فوارہ چوک کی طرف کسی قسم کی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گاا نہوںنے بتایا کہ پبلک سروس ٹرانسپورٹ، ویگن و سوزوکی وغیرہ کوڈی اے ویکالج چوک سے واپس بھجوا دیا جائے گا جبکہ دیگر ٹریفک کو گوالمنڈی سے ڈھوک کمہار سے بھوسہ گودام کی طرف روانہ کیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ مشرق ہوٹل سٹی صدر روڈ پر بھی ڈائیورشن ہوگی مشرق ہوٹل سے آگے سوزوکیوں وغیرہ کو نہیں آنے دیا جائے گاوہاں سے ہی واپس صدر کی جانب موڑ دیا جائے گاباقی ٹریفک کو مشرق ہوٹل سے موہن پورہ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا جہاں سے آگے ٹریفک ناولٹی سینما چوک کی طرف جاکر براستہ گنجمنڈی روڈ پیرودھائی کی جانب جائے گی اسی طرح ناولٹی سینما چوک سے کشمیری بازار کی طرف کسی قسم کی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گاتمام ٹریفک کو واپس موڑ دیا جائے گا جو کہ براستہ ٹرانزٹ کیمپ صدر کی طرف آئیگی انہوں نے بتایا کہ تھانہ سٹی سے آگے یوٹرن پر بھی ڈائیورشن ہو گی جہاں سے ناولٹی سینما کی طرف سے آنے والی ٹریفک کو گنجمنڈی روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا جو کہ تمام ٹریفک براستہ گنجمنڈی روڈ،ڈھوک حسو پیرودھائی اور صدر کی طرف جائیگی شاہ اللہ دتہ روڈ پر بھی ڈائیورشن ہو گی جہاں سے تمام ٹریفک کو واپس ڈھوک دلال،ٹی بی ہسپتال ،پیرودہائی اور اصغر مال سکیم چوک کی طرف روانہ کیا جائے گا انہوںنے بتایا کہ روشن بیکری کے پاس ٹریفک ڈائیورشن ہوگی جہاں سے بنی چوک اور لنک روڈز کی طرف سے آنے والی ٹریفک کو واپس بھجوا دیا جائے گا جو کہ تمام ٹریفک واپس بنی چوک سے براستہ سید پورروڈ ،سرکلر روڈ سے ہوتی ہوئی مری روڈ سے لیاقت باغ کی طر ف آئیگی ہملٹن چوک میں بھی ڈائیورشن لگائی جائے گی جہاں سے کسی قسم کی ٹریفک کو ڈنگی کھوئی اور بانسانوالہ چوک کی طرف نہیں جانے دیا جائے گا تمام ٹریفک کو گنجمنڈی کی طرف موڑ دیا جائے گابانسانوالہ چوک میں بھی ڈائیورشن ہوگی جہاں سے جامع مسجد روڈ پر کسی قسم کی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائیگاتمام ٹریفک کو واپس پیرودھائی کی طرف واپس موڑ دیا جائیگا اس کے علاوہ پیر چوہا چوک میں ٹریفک ڈرائیوشن لگائی جائے گی جہاں سے قدیمی امام بارگاہ بلتستانیہ کی طرف ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا تمام ٹریفک کو واپس اصغر مال سکیم چوک اور پیرودھائی روڈ کی طرف ڈائیورٹ کی جائے گا انہوں نے بتایا کہ سیٹلائیٹ ٹائون سے برآمد ہونے والے جلوس کے موقعہ پر امام بارگاہ یادِ گار حسینی کے دونوں اطراف، تھانہ نیوٹائون، نزد پنجاب بنک کالج آف کامرس، حیات ولی ہسپتال، عزیز نرسنگ ہوم، بنی چوک جانب کوہاٹی بازار، روشن بیکری، کالی ٹینکی، جہانگیر بالٹی مر غ، کالی ٹینکی چوک، اصغر مال کالج چوک بنی مارکیٹ اور دیگر مختلف مقامات پر ٹریفک کومتبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائے گا سی ٹی او نے اس موقعہ پر وارڈن افسران ، سیکٹر انچارجز اور سرکل کے تمام ڈی ایس پی صاحبان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے فرائض انتہائی الرٹ رہتے ہوئے سرانجام دیں سیکیورٹی کو یقینی بناتے ہوئے ٹریفک کو متبادل روٹس پر رواں دواں رکھیں انہوںنے کہا کہ یومِ عاشور پر شہری پولیس کے ساتھ تعاون کریںتاکہ کسی بھی جگہ پر سیکیورٹی رسک پیدا نہ ہو سکے۔