Live Updates

کراچی ، وزیراعظم مردم شماری کا مسئلہ 24 ستمبر کو ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرائیں،رضا ہارون

جمعرات 20 ستمبر 2018 20:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) پاک سرزمین پارٹی کے سیکرٹری جنرل رضا ہارون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مردم شماری کا اہم ترین مسئلہ 24 ستمبر کو ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قوم سے وعدے کے مطابق پورے پاکستان کے تمام صوبوں کی مردم شٴْماری کے 5 فیصد بلاکس کے نتائج کی کسی تیسرے فریق سے توثیق کرائیں جیسا کہ 13 نومبر 2017 کے اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کے فورم کے زریعے فیصلہ کیا گیا تھا. رضا ہارون نے پاکستان کے صدر عارف علوی سے بھی کراچی کے شہری ہونے کے ناطے اپیل کی ہے کہ وہ یہ یقینی بنائیں کہ کراچی کی آبادی میں کم گنے گئے 70 لاکھ افراد مردم شٴْماری میں شامل کیئے جائیں تاکہ ملکی وسائل کی تقسیم میں کراچی کو اس کا جائز حصہ مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ اب انتخابات ختم ہوچکے ہیں اور انکی مطابقت سے فی الحال حلقہ بندیوں میں کسی بھی قسم کے ردو بدل کی گنجائش نہیں ہے لہٰذا ملک کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ درست مردم شماری کو یقینی بنایا جائے تاکہ وسائل کی منصفانہ تقسیم ممکن ہو سکے۔#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات