آسٹریلوی فاسٹ بالرمچل اسٹارک کاسرفرازاحمدکے بیان پراظہارحیرانگی

آج تک میں نے میچ کے دوران سرفراز کو کچھ نہیں کہا دو مرتبہ بولڈ کیا ہے مگر جملے نہیں کسے ، آسٹریلوی فاسٹ بائولر

جمعرات 20 ستمبر 2018 20:25

آسٹریلوی فاسٹ بالرمچل اسٹارک کاسرفرازاحمدکے بیان پراظہارحیرانگی
برسبین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) آسٹریلوی فاسٹ بالرمچل اسٹارک نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمدکے بیان پرحیرانگی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ آج تک میچ میں سرفراز کو کچھ نہیں کہا۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی فاسٹ بالرمچل اسٹارک میچ کے دوران جملے کسنے کے حوالے سے کافی مشہور ہیں اکثر وہ کھلاری کو آوٴٹ کرنے کے بعد جملے کستے ہیں جس کا اظہار مخالف ٹیموں کے کئی کھلاڑیوں نے بھی کیا ،آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل قومی کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ آسٹریلیاکیخلاف سیریزاچھی ہوگی لیکن بہت زیادہ آوازیں کسی جائیں گی،مچل اسٹارک آوازیں کس سکتاہے،لیکن سلییجنگ پسندنہیں۔

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل سٹارک نے سرفرا زاحمد کے اس بیان پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کپتان سرفرازاحمد کو کبھی کچھ نہیں کہا،سرفرازکوصرف ایک دومرتبہ بولڈکیا،شایدکچھ کہانہیں،پاکستان کیخلاف سیریز اچھی ہوگی،امید ہے شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

متعلقہ عنوان :