تحصیل بالاکوٹ میں یوم عاشور کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات

جمعرات 20 ستمبر 2018 20:30

بالاکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) تحصیل بالاکوٹ میں یوم عاشورہ کے موقع پر سیکورٹی انتظامات سخت کر دئیے گئے ہیں۔ ڈی ایس پی بالاکوٹ نیاز گل کے مطابق تحصیل بالاکوٹ کے تمام داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ کے سخت انتظامات ہیں اور ہر آنے و جانے والی گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ قیام امن کی بحالی کیلئے وہ خودسیکورٹی انتظامات کی نگرانی بھی کر رہے ہیں۔

پارس کے مقام پر جلوس کی آمد کے سابقہ راستے ہی بحال ہیں اور ان ہی راستوں پر سے جلوس برآمد ہوں گے۔،انہوں نے بتایا کہ جلوس کے راستوں میں آنے والی اونچی عمارتوں پر پولیس سیکورٹی پر مامور اہلکاران تعینات ہوں گے،مانسہرہ سے ضرورت کے مطابق اضافی نفری بھی طلب کی گئی ہے جو کہ پارس امام بارگاہ میں تعینات ہے۔

(جاری ہے)

تحصیل بالاکوٹ میں فرقہ پرستانہ وال چاکنگ، بینرز، پمپفلٹس کی تقسیم اور اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر مکمل پابندی ہے اور حساس علاقوں میں قائم مساجد امام بارگاہوں اور مرکزی مجالس میں ’اسکینرز واک تھرو گیٹس‘ کی تنصیب کے علاوہ مرکزی مجالس کی خفیہ کیمروں سے نگرانی کے بھی انتظامات کئے جارہے ہیں،مجالس کے مقامات جلوسوں کے روٹس مساجد امام بارگاہوں کی بم ڈسپوزل اسکواڈ سے سوئپنگ اور کلیئرنس کے علاوہ ہر قسم کی پارکنگ مناسب فاصلوں پر رکھنے سمیت پارکنگ لاٹس کی کڑی نگرانی جیسے اقدامات کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :