سید قائم علی شاہ کے دور میں خیرپور میں جتنے کام ہوئے ہیںاتنی پاکستا ن کی 70سالہ تاریخ میں کئی بھی نہیں ہوئے، لالافرقان شیخ

جمعرات ستمبر 20:35

سید قائم علی شاہ کے دور میں خیرپور میں جتنے کام ہوئے ہیںاتنی پاکستا ..
خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی کونسل کے ممبر لالا فرقان شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خیرپو رمیں رُکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی کی قیادت میں عوام کے بنیادی مسائل حل کررہی ہے جبکہ سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ جیلانی کے دور میں خیرپور میں جتنے کام ہوئے ہیںاتنی پاکستا ن کی 70سالہ تاریخ میں کئی بھی نہیں ہوئے یہ ہی وجہ ہے کہ آج خیرپو رکے عوام کا دل سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ جیلانی کے ساتھ دھڑکتا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے مقامی صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

لالا فرقان شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام ہمارے قائد بلاول بھٹو زرداری میں پاکستان کا روشن مستقبل دیکھتے ہیں کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی مزدوروں ،محنت کشوں،کسانوں اور طالب علموں کی پارٹی ہے جس سے صرف اور صرف عوام کا مفاد عزیز ہے،آج پاکستان بہت نازک دور سے گزر رہا ہے اور پیپلزپارٹی کے سوا کوئی بھی جماعت پاکستان کو بحران سے نہیں نکال سکتی جبکہ پی پی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پاکستان کو پہلامتفقہ آئین دیا، جتنا پی پی کو مٹانے کی کوشش کی گئی یہ اتنے ہی عزم سے ہم اٹھتی ہے۔

(جاری ہے)

پی پی کو ہمیشہ اس وقت اقتدار ملاجب ملک بحرانوں کا شکار ہوتا ہے، پی پی نے انتقامی سیاست نہیں کی بلکہ ہمیشہ جمہوریت کی بات کی ہے۔