یوم عاشور ،کمیٹی چوک سے اقبال روڈ تک ٹریفک کا داخلہ بند ہو گا

جمعرات ستمبر 20:36

راولپنڈی 20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے کہا ہے کہ کل یوم عاشور کے موقع پر راولپنڈی شہر میں 07ڈی ایس پیز، 60انسپکٹرز،671وارڈن افسران اور163ٹریفک اسسٹنٹس خصوصی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں شہری ٹریفک پلان سے متعلق معلومات اور معاونت کے لئے ہیلپ لائن 051.9272839پر رابطہ کریں ۔

(جاری ہے)

اے پی پی کو دستیاب اعدادو شمار کے مطابق دسویں محرم الحرام کو بوجہ ماتمی جلوس کمیٹی چوک سے اقبال روڈ کی طرف ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ بندرہے گاDAVکالج چوک میں ٹریفک ڈائیورشن ہو گی جہاں سے کالج روڈ کی طرف ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا جبکہ ماتمی جلوس کے نیا محلہ چوک پہنچنے پر DAVکالج چو ک سے فوارہ چوک کی طرف کسی قسم کی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گاا نہوںنے بتایا کہ پبلک سروس ٹرانسپورٹ، ویگن و سوزوکی وغیرہ کو DAVکالج چوک سے واپس بھجوا دیا جائے گا جبکہ دیگر ٹریفک کو گوالمنڈی سے ڈھوک کمہار سے بھوسہ گودام کی طرف روانہ کیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ مشرق ہوٹل سٹی صدر روڈ پر بھی ڈائیورشن ہوگی مشرق ہوٹل سے آگے سوزوکیوں وغیرہ کو نہیں آنے دیا جائے گاوہاں سے ہی واپس صدر کی جانب موڑ دیا جائے گاباقی ٹریفک کو مشرق ہوٹل سے موہن پورہ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا جہاں سے آگے ٹریفک ناولٹی سینما چوک کی طرف جاکر براستہ گنجمنڈی روڈ پیرودھائی کی جانب جائے گی اسی طرح ناولٹی سینما چوک سے کشمیری بازار کی طرف کسی قسم کی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گاتمام ٹریفک کو واپس موڑ دیا جائے گا جو کہ براستہ ٹرانزٹ کیمپ صدر کی طرف آئیگی انہوں نے بتایا کہ تھانہ سٹی سے آگے یوٹرن پر بھی ڈائیورشن ہو گی جہاں سے ناولٹی سینما کی طرف سے آنے والی ٹریفک کو گنجمنڈی روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا جو کہ تمام ٹریفک براستہ گنجمنڈی روڈ،ڈھوک حسو پیرودھائی اور صدر کی طرف جائیگی شاہ اللہ دتہ روڈ پر بھی ڈائیورشن ہو گی جہاں سے تمام ٹریفک کو واپس ڈھوک دلال،TBہسپتال ،پیرودہائی اور اصغر مال سکیم چوک کی طرف روانہ کیا جائے گا انہوںنے بتایا کہ روشن بیکری کے پاس ٹریفک ڈائیورشن ہوگی جہاں سے بنی چوک اور لنک روڈز کی طرف سے آنے والی ٹریفک کو واپس بھجوا دیا جائے گا جو کہ تمام ٹریفک واپس بنی چوک سے براستہ سید پورروڈ ،سرکلر روڈ سے ہوتی ہوئی مری روڈ سے لیاقت باغ کی طر ف آئیگی ہملٹن چوک میں بھی ڈائیورشن لگائی جائے گی جہاں سے کسی قسم کی ٹریفک کو ڈنگی کھوئی اور بانسانوالہ چوک کی طرف نہیں جانے دیا جائے گا تمام ٹریفک کو گنجمنڈی کی طرف موڑ دیا جائے گابانسانوالہ چوک میں بھی ڈائیورشن ہوگی جہاں سے جامع مسجد روڈ پر کسی قسم کی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائیگاتمام ٹریفک کو واپس پیرودھائی کی طرف واپس موڑ دیا جائیگا اس کے علاوہ پیر چوہا چوک میں ٹریفک ڈرائیوشن لگائی جائے گی جہاں سے قدیمی امام بارگاہ بلتستانیہ کی طرف ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا تمام ٹریفک کو واپس اصغر مال سکیم چوک اور پیرودھائی روڈ کی طرف ڈائیورٹ کی جائے گا انہوں نے بتایا کہ سیٹلائیٹ ٹائون سے برآمد ہونے والے جلوس کے موقعہ پر امام بارگاہ یادِ گار حسینی کے دونوں اطراف، تھانہ نیوٹائون، نزد پنجاب بنک کالج آف کامرس، حیات ولی ہسپتال، عزیز نرسنگ ہوم، بنی چوک جانب کوہاٹی بازار، روشن بیکری، کالی ٹینکی، جہانگیر بالٹی مر غ، کالی ٹینکی چوک، اصغر مال کالج چوک بنی مارکیٹ اور دیگر مختلف مقامات پر ٹریفک کومتبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائے گا سی ٹی او نے اس موقعہ پر وارڈن افسران ، سیکٹر انچارجز اور سرکل کے تمام ڈی ایس پی صاحبان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے فرائض انتہائی الرٹ رہتے ہوئے سرانجام دیں سیکیورٹی کو یقینی بناتے ہوئے ٹریفک کو متبادل روٹس پر رواں دواں رکھیں انہوںنے کہا کہ یومِ عاشور پر شہری پولیس کے ساتھ تعاون کریںتاکہ کسی بھی جگہ پر سیکیورٹی رسک پیدا نہ ہو سکے۔