Live Updates

صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ کی پیر نقیب الرحمن سے ملاقات

جمعرات 20 ستمبر 2018 20:36

راولپنڈی 20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) حکومت پنجاب کی طرف سے ضلع راولپنڈی میں محرم الحرام کے موقع پر امن عامہ انتظامات کے انچارج پنجاب کے وزیر لٹریسی و غیر رسمی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے روحانی پیشوا پیر نقیب الرحمن سے ملاقات کی اور ان سے عاشورہ محرم کے دوران امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے بات چیت کی اور حکومت پنجاب کی طرف سے سکیورٹی کے انتظامات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ راولپنڈی میں ہر مذہبی اور قومی تہوار کے موقع پر مثالی اتحاد کا مظاہرہ کیا جاتا ہے اور عاشورہ محرم کے دوران بھی امن کی فضاء برقرار رکھی جائے گی۔ پیر نقیب الرحمن نے صوبائی حکومت اور راولپنڈی کی انتظامیہ کی طرف سے عاشورہ محرم کے دوران بہترین انتظامات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے کامیاب دورہ سعودی عرب پر نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات