متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات میں چند سال سرد مہری رہی جو اب وزیراعظم عمران خان کے دورے کے بعد ختم ہوگئی

کراچی میں پانی کی ترسیل کے منصوبوں میں اماراتی حکومت تعاون کرے گی اور اس سلسلے میں اماراتی وفد بھی اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا: وزیر اطلاعات فواد چوہدری

muhammad ali محمد علی جمعرات ستمبر 20:33

متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات میں چند سال سرد مہری رہی جو اب وزیراعظم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات میں چند سال سرد مہری رہی جو اب وزیراعظم عمران خان کے دورے کے بعد ختم ہوگئی، کراچی میں پانی کی ترسیل کے منصوبوں میں متحدہ عرب امارات حکومت تعاون کرے گی اور اس سلسلے میں اماراتی وفد بھی اکتوبر میں پاکستان کادورہ کرے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات میں چند سال سردمہری رہی جو اب وزیراعظم عمران خان کے دورے کے بعد ختم ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کی ترسیل کے منصوبوں میں یو اے ای حکومت تعاون کرے گی اور اس سلسلے میں یو ای اے کاوفد بھی اکتوبر میں پاکستان کادورہ کرے گا۔

وزیراطلاعات نے کہاکہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان شراکت داری میں نئی گرمجوشی پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں وزیراعظم کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتوں کے دوران ویزے اوربزنس کے معاملات پربھی بات چیت ہوئی۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے، جبکہ کئی اہم معاہدے بھی طے پائیں گے۔