Live Updates

کسی غریب کی چھت نہیں گرائی جائے گی، علی نواز اعوان

روزگار اور صحت ہماری ترجیحات میں شامل ہیں،نامزد امیدوار این اے 53

جمعرات 20 ستمبر 2018 20:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار این اے 53 علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ حکومت 100 دن کی منشور پر عملدار آمد کے لیے تیزی سے کام کر رہی ہے۔ حکومت نے کم وقت میں بڑے اقدامات کیے ہیں۔ علی اعوان نے کہا کہ اسلام آباد میں ایک بڑے مافیا نے سرکاری زمین پر قبضہ کیا۔ ہماری حکومت کسی غریب کے گھر پر آپریشن نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی حکومت نے کم آمدانی والے افراد کو پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ غریبوں کی بات ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار علی اعوان نے حلقے میں مختلف میٹنگ اور وفود سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انشاء الّلہ منتخب ہونے کے بعد حلقہ کے مسائل مکمل طور پر حل کریں گے۔ اسلام آباد کو خوبصوت اسلام آباد بنائیں گے۔ قبل ازیں علی اعوان نے سترہ میل، بارہ کہو اور شاہدرہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب بھی کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات