Live Updates

حکومت 100 دن کے منشور پر عملدار آمد کے لیے تیزی سے کام کر رہی ہے،علی نواز اعوان

جمعرات 20 ستمبر 2018 21:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 53 علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ حکومت 100 دن کے منشور پر عملدار آمد کے لیے تیزی سے کام کر رہی ہے، حکومت نے کم وقت میں بڑے اقدامات کیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے حلقے میں مختلف میٹنگ اور وفود سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علی اعوان نے کہا کہ اسلام آباد میں ایک بڑے مافیا نے سرکاری زمین پر قبضہ کیا۔

(جاری ہے)

ہماری حکومت کسی غریب کے گھر پر آپریشن نہیں کرے گی۔ تحریک انصاف کی حکومت نے کم آمدنی والے افراد کو پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ غریبوں کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشائاللہ منتخب ہونے کے بعد حلقہ کے مسائل حل کریں گے، اسلام آباد کو خوبصوت اسلام آباد بنائیں گے۔ قبل ازیں انہوںنے سترہ میل، بارہ کہو اور شاہدرہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب بھی کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات