Live Updates

وفاقی حکومت ملکی معیشت کے استحکام کیلئے پر عزم ہے،حماد اظہر

ْ تمام ٹیکس امیر طبقے پر عائد کئے گئے ہیں ،غریب عوام پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا، انٹرویو

جمعرات 20 ستمبر 2018 21:26

وفاقی حکومت ملکی معیشت کے استحکام کیلئے پر عزم ہے،حماد اظہر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملکی معیشت کے استحکام کیلئے پر عزم ہے ۔ایک انٹرویو میں وزیر مملکت نے کہا کہ وفاقی حکومت ملکی معیشت کے استحکام کیلئے پر عزم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابق حکومت نے معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات نہیں کئے جس کے باعث ملکی معاشی حالت خراب ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام ٹیکس امیر طبقے پر عائد کئے گئے ہیں اور ملک کے غریب عوام پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو ایک آزاد ادارہ ہے اور ہر کسی کو نیب کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات