دسویں محرم کا مرکزی جلوس آج مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوگا ۔ 1300سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات ہونگے

جمعرات ستمبر 21:44

خانیوال۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) دسویں محرم کا مرکزی جلوس آج مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوگا جلوس اور سیکورٹی کے تمام انتظامات کرلئے گئے ہیں تفصیل کے مطابق دسویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس آج بروز جمعة المبارک صبح10بجے مرکزی امام بارگاہ حسینیہ بلاک نمبر11سے برآمد ہوگا جلو س کے تمام راستوں اہل حدیث روڈ، گپی چوک، جامع مسجد روڈ، چوک سنگلانوالہ، کچہری بازار، ایوب چوک، ریلوے روڈ، پرانا خانیوال روڈ کو سیل کردیاگیا ہے پورے روٹ کی مرمت کردی گئی ایوب چوک میں نماز ظہرین ادا کی جائے گی ڈپٹی کمشنر اشفاق چوہدری، اے سی عبدالجبار نے امن کمیٹی کے ممبران کے ہمراہ پورے روٹ کا دورہ کیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل مختار کے مطابق ایک ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی کریں گے داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب ہیں روٹ پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے ہیں عذاداران کی حفاظت اور جلوس کی نگرانی ہر طرح سے گریڈ ون کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ خانیوال میں 10محرم الحرام کو 82جلوس ہوں گے جن میں Aکیٹگری کے 6اور Bکیٹگری کے 6اور Cکیٹگری کے 70جلوس ہوں گے۔58مجالس میں Aکیٹگری کی 5،Cکیٹگری کی 53مجالس ہوں گی۔ضلع بھر میں 82جلوس اور 58مجالس کے لئے ضلع بھر کی نفری جو 1300سے زائد ہے ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔جن میں چاروں سرکل کے ایس۔ڈی پی اوز اور ڈی ایس پی ٹریفک بھی ڈیوٹی دیں گے جن کے ساتھ ساتھ 18انسپکٹر ایس ایچ۔

اوز اور 200سے زائد اپر سبارڈینیٹ ڈیوٹی دیں گے اسکے ساتھ ساتھ ایلیٹ فورس کی 2گاڑیاں گشت کناں رہیں گی۔ٹریفک ڈیوٹی ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے اپنی ڈیوٹی دیں گے 82جلوسوں کے لئے 700سے زائد اہلکار ڈیوٹی دیں گے ان کے ساتھ ساتھ PQRکی تعداد 250تمام ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔وولینٹئر کی تعداد 650سے زائد ھے مجالس اور جلوس کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔

غیر اضلاع کی نفری کی ڈیوٹی لگادی گئی ہے جو کل خانیوال مرکزی جلوس میں اپنے فرائض منصبی ادا کریں گے اس کے محکمہ صحت بھی پولیس کے شانہ بشانہ ڈیوٹی دیں گے 250لیڈیز مجالس میں ڈیوٹی ادا کریں گی۔10محرم الحرام کے حوالے سے PQRاور وولئنٹیر کو خصوصی ٹریننگ دی گئی ہے جو کسی بھی حلات سے نمٹنے کے لئے ریڈی رہیں گے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال فیصل مختار کی طرف سے 10محرم۔الحرام ڈیوٹی احسن طریقہ نبھانے کے لئے ہدایات جاری کی گئیں۔