محر م الحر ام کے سلسلے میں امن واما ن بر قر ار رکھنے کیلئے تما م وسائل بر وئے کا ر لا ئے جا ئیں گے، تیمور بھٹی

جمعرات 20 ستمبر 2018 21:48

جھنگ۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) صو با ئی وز یر سپورٹس یوتھ افیئر اینڈ آرکیالوجی انچارج محرم الحرام انتظامات ضلع جھنگ تیمور بھٹی نے کہا کہ محر م الحر ام کے سلسلے میں امن واما ن بر قر ار رکھنے کیلئے تما م وسائل بر وئے کا ر لا ئے جا ئیں گے۔ اس حوا لے سے ضلعی انتظا میہ کو مکمل اختیارات دئیے گئے ہیں تا کہ شہر یوں کے جا ن ومال کا تحفظ یقینی بنا یا جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ یوم عاشور ہ کے موقع پر تما م مسا لک کے علماء کر ام نے امن کمیٹی کے پلیٹ فار م سے مثا لی بھائی چارے اور روادار ی کا پیغا م دینا ہے جو کہ قابل ستا ئش ہے ۔ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے گذ شتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میںمنعقد ہ محرم الحرام کے حوالہ سے خصوصی ا جلاس سے خطا ب کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ڈ پٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے بریفنگ دی جبکہ اجلاس میں ڈی پی او شاکر حسین داوڑ ، چیئر مین ضلع کونسل بابر علی خان سیال،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد زاہد اختر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سجاد احمد خان، اسسٹنٹ کمشنر ز اور دیگر متعلقہ افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔

صو با ئی وزیرتیمور بھٹی نے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ یوم عاشو رہ کے ماتمی جلو سو ں اور مجا لس پرسکیو رٹی سمیت تما م انتظامات کو فو ل پر وف بنا یا گیا ہے حکو مت پنجاب عزاء دارو ں کی سہو لت کیلئے رو ٹس پر تما م ترقیا تی کامو ں کومکمل کر چکی ہے ۔عاشورہ محرم الحر ام پر تما م محکمے اپنی ذ مہ دار یا ں احسن انداز میں سر انجام دیں ۔انہو ں نے مزید کہا کہ علما ء کر ام اپنے خطبات جمعةالمبا ر ک کے دور ان محبت اور بر داشت کا درس دیتے ہوئے عوام میں دیگر مسالک کے احترا م کا شعو راجا گر کر یں تا کہ وطن کی فضا ئیں پر امن رہ سکیں ۔

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈ پٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ محرم الحر ام کے حوا لے سے مر کز ی کنٹرو ل رو م ڈپٹی کمشنر آفس میں بھی قا ئم کر دیا گیا ہے جبکہ تحصیلوں میں بھی کنٹرول روم فنگشنل ہیں۔انہوںنے بتایا کہ ضلع بھر میں 1624مجالس اور 464 جلوس برآمد ہونگے جن کی بہتر سیکورٹی کیلئے مختلف کیٹگری میں تقسیم کیا گیا ہے۔43حسا س مقاما ت پر318سی سی ٹی سی کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں جبکہ 13واک تھرو گیٹس، 100میٹل ڈیڈکٹر اور20جرنیٹر سمیت دیگر انتظامات مکمل ہیں۔

۔ قبل ازیں صوبائی وزیر تمور بھٹی کی قیادت میں ریل بازا ر سے فوارہ چوک تک امن واک منعقد کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی، ڈی پی او شاکر حسین داوڑ ، چیئر مین ضلع کونسل سمیت شہر کی سیا سی و سماجی شخصیات، انجمن تاجران، ممبران امن کمیٹی ، میڈیا کے نمائندگان اور شہریوں نے بھرپورانداز میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :