صوبائی مشیر اطلاعات کا کمشنر آفس میں قائم ریسکیو ایمرجنسی ریسپانس سینٹر اور کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ

جمعرات 20 ستمبر 2018 22:06

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) صوبائی مشیر اطلاعات ، قانون اور انسداد بدعنوانی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کمشنر آفس میں قائم ریسکیو ایمرجنسی ریسپانس سینٹر اور کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ کمشنر کراچی نے عاشورہ کے دوران امن وامان اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے تنصیب شدہ کیمروں اور دیگر اقداما ت کے ذریعے پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کی تعنیاتی کے حوالے سے آگاہی دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالرشید سولنگی، ڈائریکٹر اطلاعات زینت جہان فاروقی اور دیگر سینئر حکام ان کے ساتھ تھے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے تمام انتظامات اور اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے لئے کئے گئے حفاظتی اقدامات کی مانیٹرنگ کررہے ہیں، فول پروف سیکورٹی کے سلسلے میں تمام ڈویژنوں اور ضلع انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ ہیں اور مسلسل نگرابی کررہے ہیں، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :