پاکستان رینجرز نے گلشن اقبا ل کے علاقے میں کارروائی کرکے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعرات 20 ستمبر 2018 22:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) پاکستان رینجرز (سندھ) نے گلشن اقبا ل کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان رب نواز عرف بگا، امتیاز عرف بھنڈی اور امیر معاویہ کو گرفتار کیا جو کہ کراچی کے مختلف علاقوں ناظم آباد ، ناگن چورنگی ، طارق روڈ ،گلشن اقبال اورگلستان جوہر میں ATMسے کیش نکالنے والے شہریوں کو لوٹنے اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ بالا ملزمان کی گرفتار ی منسلک سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی جس میں رب نواز عرف بگا اور امیر معاویہ کو واردات کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے ۔ملزمان کے قبضے سے ڈکیتیوں کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ اورایمونیشن بھی بر آمد کرلیا گیا ہے اورتینوں ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔