ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کو کرائم برانچ بلڈنگ کیماڑی منتقل کرنے کے احکامات

جمعرات 20 ستمبر 2018 22:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کو کرائم برانچ بلڈنگ کیماڑی جبکہ ایس ایس پی ویسٹ آفس اورنگی ٹائون منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ،ترجمان سندھ پولیس نے دفتر سے جاری ایک اعلامیئے میں بتایا ہے کہ آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے سینٹرل پولیس آفس میں موجود اسپیشل برانچ سندھ پولیس کے جملہ دفاتر بشمول ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کو کرائم برانچ بلڈنگ کیماڑی منتقل کیئے جانیکے حوالے سے باقاعدہ احکامات جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں شہریوں کی سہولت اور آسانی کے لیئے آئی جی سندھ نے ایس ایس پی ویسٹ کے آفس کو بھی بمعہ اسٹاف اورنگی ٹاو ن منتقل کرنے کے بھی احکامات جاری کئے ہیں۔آئندہ ایس ایس پی ویسٹ جملہ محکمانہ امور اورنگی ٹاو ن آفس سے ہی انجام دینگے۔جس سے علاقہ عوام سمیت پولیس افسران اور جوانوں کو درپیش محکمانہ ودیگر مسائل کے حل میں نمایاں مدد مل سکے گی۔

متعلقہ عنوان :