4رکنی ڈکیت گینگ سمیت 6منشیات فروش گرفتار

جمعرات 20 ستمبر 2018 22:54

لاہور۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) نشتر کالونی کے علاقہ سے 4رکنی ڈکیت گینگ سمیت 6منشیات فروش گرفتارکرلئے گئے ،پولیس نے مال مسروقہ سمیت منشیات برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 4رکنی ڈکیت گینگ کے سرغنہ صداقت علی کو اس کے ساتھیوںاویس ،حمزہ اور نواز سمیت گرفتار کرتے ہوئے ان سے چار موٹر سائیکلیں اور چارپسٹل بمعہ گولیاں برآمد کرلیںمزید ایس ایچ او نشتر کالونی سید رضا جعفری نے کاروائی کرتے ہوئے سجاد مسیح،ادریس اور ناظم نامی ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے 90لیٹر دیسی ساخت کی زہریلی شراب سمیت علی رضا ،روفی ، فرحان اورتنویر نامی ملزمان سے 6کلو چرس برآمد کرتے ہوئے مقدمات کا اندراج کرکے ملزمان سے مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :