ریلوے پولیس کا ریلوے اسٹیشنوں پر سر چ آپریشن

جمعرات 20 ستمبر 2018 23:12

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) ریلوے پولیس نے یوم عاشور محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سیکورٹی کو برقراررکھنے کیلئے ریلوے اسٹیشنوں اور دیگر تنصیبات میںسرچ آپریشن کیا، ایس پی ریلوے کی نگرانی میںریلوے پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے روہڑی ریلوے اسٹیشن سمیت دیگر ریلوے پٹریوں کا معائینہ کیا جبکہ مسافروںکی بھی کڑی نگرانی کی گئی، اس موقع پر ریلویپولیس کے کمانڈوز اہلکاروں کوالرٹ کردیا گیا ہے جبکہ ریلوے کے دونوں ٹریکس پر اپ اور ڈاؤن گاڑیوں داخلی راستوں کی کڑ ی نگرانی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :