روہڑی میّں نکالا جانے والا ساڑھے پانچ سو سالہ پرانے ضریخ اقدس کا تاریخی ماتمی جلوس اختتام پذیر

جمعرات 20 ستمبر 2018 23:12

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) روہڑی میّں آٹھویں محرم الحرام کو نکالا جانے والا ساڑھے پانچ سو سالہ پرانے ضریخ اقدس کا تاریخی ماتمی جلوس جمعرات کی صبح7 بجے اختتام پذیر ہوا، سکھر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات اٹھائے گئے تھے، پولیس ترجمان کیمطابق سی سی ٹی وی کیمروں اور کنٹرول روم مانیٹرنگ سے جلوس کی کڑی نگرانی کی گئی، عزاداروں کو واک تھرو گیٹ سے گزارا گیا، اور جلوس میں شامل ہونے کی اجازت دی گئی، اس موقع پر ماہر نشانے باز اہلکاربھی تعینات کیے گئے ،ماتمی جلوس میں ملک کے مختلف دور دراز علاقوں سے ایک لاکھ سے زائد زائرین عزاداروںنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پولیس کے سخت سیکیورٹی حصار میں کربلا میدان ( روہڑی) میں شام 6 بجے ماتم اور مجالس کا آغاز ہوا، بعدازاں ماتمی جلوس ا اپنے مقررہ مقام امام بارگاہ شاہ عراق کربلا سے رات چار بجے برآمد ہوا اور اپنے روایتی راستوں مختلف جگہوں سے ہوتا ہوا منڈوکبہڑ کے مقام پر صبح 7 بجے اختتام پذیر ہوا، 500سالہ قدیمی ماتمی جلوس کی سیکیورٹی کیلئے 1400 سے زائد پولیس افسران اہلکاروں سمیت سندھ رینجرز کے 400 جوا ن پاک آرمی کی 2کمپنیوں ، 300 سے زائد اسکاوٹس کے دستوں نے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے ،ایس ایس پی صاحب کی جانب سے تمام پولیس اہلکاروں و افسران کو جلوس کے پرامن اختتام پر شاباش کا پیغام دیا ہے، جبکہ جلوس کے منتظمین نے سکھر پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :