9 محرم الحرام کے روز لاڑکانہ ضلع سے 26 روایتی ماتمی جلوس برآمد کیے گئے

جمعرات 20 ستمبر 2018 23:12

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) 9 محرم الحرام کے روز لاڑکانہ ضلع سے 26 روایتی ماتمی جلوس برآمد کیے گئے جبکہ 32 امام بارگاہوں میں مجلس عزا کے ذریعے کربلا کے شہدا کو خراج پیش کیا گیا جن میں سے 19 ماتمی جلوسوں کو حساس قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

لاڑکانہ شہر کی مرکزی امام بارگاہ جاڑل شاہ سمیت گرد و نواح کے مختلف امام بارگاہوں سے برآمد ہونے والے ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوئے ہوئے اختتام پذیر ہوئے جن کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

جلوسوں کی حفاظت کے لئے 2306 پولیس اور 300 رینجرز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا جبکہ اسکاؤٹس اور شیعہ تنظیموں کے رضاکاروں نے بھی اپنے فرائض سرانجام دیئے۔دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں سارا دن لنگر نیاز اور سبیل کا اہتمام کیا گیا۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے لاڑکانہ ڈویزن کے پانچوں اضلاع لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، شکارپور، جیکب آباد اور کشمور کندھ کوٹ میں 8 محرم الحرام سے 10 محرم الحرام تک موبائل سروس بند کردی گئی ہے۔