”جتنا مرضی کھاؤ“ ۔ریسٹورنٹ نے 100 پلیٹیں کھانے والے پر پابندی لگا دی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 20 ستمبر 2018 23:27

”جتنا مرضی کھاؤ“ ۔ریسٹورنٹ نے  100 پلیٹیں کھانے والے  پر پابندی لگا ..
ہاروسلاف بوبروسکی کا تعلق جرمنی سے ہے اوروہ پیشے کے لحاظ سے سافٹ وئیر انجینئر ہیں۔ حال ہی ہاروسلاف  پر  ایک  آل یو کین ایٹ (جتنا مرضی کھاؤ“ ریسٹو رنٹ میں داخلے پر  پابندی لگا دی ہے۔ یہ ریسٹورنٹ صرف 16  یورو میں  اپنے گاہکوں کو جتنی مرضی سوشی کھانے دیتا ہے لیکن ہاروسلاف کے 100 پلیٹیں کھانے پر ریسٹورنٹ کا صبر بھی جواب دے گیا۔ ریسٹورنٹ نے ہاروسلاف کے اس عمل کو اپنے  کاروبار کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔


30 سالہ ہاروسلاف ریسٹورنٹ میں جانے سے پہلے 20 گھنٹے تک کچھ نہیں کھاتے اور پھر صرف  16 یورو میں ساری کسر نکال لیتے  ہیں۔
ہاروسلاف پر یہ پابندی پچھلے ہفتے اس وقت لگی جب  وہ اپنی دوست کے ساتھ  باواریا کے  ایک سوشی ریسٹورنٹ میں گئے۔اس ریسورنٹ میں انہوں نے 15.90 یورو ادا کیے اور ڈیڑھ گھنٹے تک کھاتے ہی رہے۔

(جاری ہے)

ڈیڑھ  گھنٹے میں انہوں نے سوشی کی 100 پلیٹیں کھائیں۔

کھانا کھاتے ہوئے ایک  بار ویٹروں  نے انہیں روک دیا  تاکہ وہ میز کو صاف کر سکیں۔ میز کی صفائی کے بعد وہ پھر کھانا شروع ہوگئے۔ کھانے کے بعد سابق تن ساز ہاروسلاف کو بتایا گیا کہ انہیں ریسٹورنٹ میں دوبارہ خوش آمدید نہیں کہا جائے گا۔
اس ریسٹورنٹ کے مالک اور سٹاف دونوں ہی ہاروسلاف اور اس کی خوراک کے بارے میں جانتے ہیں۔ ہاروسلاف پہلے بھی یہاں آتے رہے ہیں لیکن اب ریسورنٹ کی انتظامیہ ان کے داخلے پر پابندی لگانے پر مجبور ہو گئی ہے۔


انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بظاہر ایک عام شخص سوشی کی 20 سے 25 پلیٹ ہی کھا سکتا ہے لیکن  ایک وقت میں 100 پلیٹیں کھانا ان کے  کاروبار کے لیے نقصان دہ ہے۔
ریسٹورنٹ کے ایک ملازم نے اخبار کو  بتایا کہ   یہ شخص کئی  بار یہاں آیا ہے۔ ہم نے غور کیا تو پتا چلا کہ یہ 100 تک پلیٹیں کھا جاتا ہے، جو عام بات نہیں۔انہوں   مزید بتایا کہ ہمیں اپنے گاہکوں کو واپس بھیجنے سے نفرت ہے لیکن اس  صورت حال میں ہمیں بھیجنا پڑ رہا ہے، کیونکہ پھر دوسرے مہمانوں کے  کھانے کے لیے کچھ نہیں بچتا۔


ہاروسلاف نے جب گوگل پر ، جہاں ریسٹورنٹ  کے متعلق بہت اچھے ریویوز تھے، اپنی شکایت کی تو مالک نے نے خود سے وضاحت پیش کی۔ انہوں نے لکھا کہ ڈئیر مسٹر ہاروسلاف ہم  اپنی انتظامیہ کی طرف سے  آپ پر پابندی لگانے پر معذرت خواہ ہیں، لیکن  آپ ہمیشہ 4 سے 5 لوگوں کا کھانا کھاتے ہیں۔
172 سینٹی میٹرطویل  اور 79 کلو گرام وزنی ہاروسلاف  خود پر پابندی لگنے پر پہلے تو کافی مایوس تھے لیکن پھر ہنسنے لگے۔ ان کے دوستوں نے بھی اس اہم کارنامے پر انہیں مبارکباد دی۔
ہاروسلاف کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دوسرے سوشی ریسٹورنٹس کو بھی ان کی خوراک کا پتا ہے لیکن وہ ان  پر پابندی لگانے کی بجائے ساتھ میں اضافی ڈرنکس  آرڈر کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
”جتنا مرضی کھاؤ“ ۔ریسٹورنٹ نے  100 پلیٹیں کھانے والے  پر پابندی لگا ..

متعلقہ عنوان :