ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس روایتی راستوں سے گزر کر اختتام پذیر
کئی شہروں میں موبائل فون معطل رہی، داخلی راستوں پر بھی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری
جمعرات 20 ستمبر 2018 23:35
(جاری ہے)
حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے رفقا کی عظیم قربانی کی یاد میں کراچی کے مختلف علاقوں سے جلوس نکالے گئے جو نمائش چورنگی پر اختتام پذیر ہوئے۔
اس کے بعد نشتر پارک میں مجلس برپا کی گئی، علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی قربانی اور سیرت مبارکہ پر روشنی ڈالی۔مجلس کے بعد مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو، جلوس کے شرکائ نے امام بارگاہ علی رضا پر نماز ظہرین ادا کی۔جلوس سی بریز، ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک، ریڈیو پاکستان سے ہوتا ہوا، امام بارگاہ حسینیان ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگیا۔ جلوس کی سیکیورٹی کے لیے ایم اے جناح روڈ کے اطراف کی تمام گلیوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیاتھا جبکہ راستے میں آنے والی تمام دکانوں اور کاروباری مراکز کو سیل کیا گیا۔مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جبکہ بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز بھی موجود تھے۔کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے بھی مرکزی جلوس کادورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔لاہور میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اسی مقام پر واپس آکر اختتام پذیر ہوگیا۔ اسلام آباد میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس سیکٹر جی 6 ٹو امام بارگاہ سے برآمد ہوا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا مقررہ مقام پر اختتام پذیر ہوا۔پشاور میں نویں محرم الحرام کا شبیہہ علم و ذوالجناح کا مرکزی جلوس مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہوگیا۔پشاورمیں نویں محرم الحرام کا شبیہہ علم و ذوالجناح کا مرکزی جلوس صبح 10 بجے امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر روڈ کینٹ سے برآمد ہوا۔ماتمی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا فوارا چوک پہنچا جہاں نماز ظہرین ادا کی گئی، اس موقع پر عزادار سینہ کوبی اور زنجیر زنی کرتے رہے۔ کوئٹہ میں نویں محرم الحرام کے سلسلے میں شبیہہ ذوالجناح کا جلوس نکالا گیا، جلوس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔جلوس دو پہر کو میکانگی روڈ پر واقع امام بارگاہ ناصر العزائ سے برآمد ہوا، جلوس کے موقع پر عزادار سینہ کوبی اور نوحہ خوانی کرتے رہے۔نویں محرم کیجلوس کے روٹ پر جانیوالے راستوں کو سیل کر دیا گیا تھا جبکہ اس دوران جلوس کے روٹ اور اطراف میں کاروباری مراکز اور دکانیں بھی بند رہیں۔دوسری جانب جلوس کی سکیورٹی کے لیے پولیس کے 600 سے زائد اہلکاروں کے علاوہ ایف سی اہلکار بھی تعینات کئے گئے تھے جبکہ جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ بھی کی گئی، بعد میں شبیہ ذوالجناح کا یہ جلوس اپنے مقر رہ راستے سے ہوتیہوئے امام بار گاہ ناصر العزا پر اختتام پذیر ہوگیا۔گوجرانوالہ میں مجموعی طور پر 103 جلوس نکالے گئے جب کہ مرکزی جلوس امام بارگاہ حویلی سادات سے برآمد ہوگا جب کہ ملتان میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ ممتاز آباد سے برآمد ہوگا۔راولپنڈی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ فاطمیہ چیٹیاں ہٹیاں سے برآمد ہوا جو اقبال روڈ کالج روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ کرنل مقبول حسین جاکر اختتام پذیر ہوا۔محرم الحرام کے موقع پر چمن میں پاک افغان سرحد پر باب دوستی اور تفتان میں پاک ایران سرحد پر زیرو پوائنٹ اور راہداری گیٹ دو روز کے لیے بند کردی گئی ہے۔مزید قومی خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے 67 سرکاری پراسیکیوٹرز کو جاری شوکاز نوٹسز پر عمل درآمد روک دیا
-
ٹیکنالوجی کی ترقی، چیلنجز سے نمٹنے اور وزارت کی فعالیت بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی وزارت کے مختلف ونگز کے سربراہان سے گفتگو
-
سرداراویس احمد خان لغاری کو وزارت توانائی کا قلمدان تفویض کرنا وزیر اعظم کا ان پر بھرپور اعتماد کامظہرہے
-
جلا ئوگھیرا ئومقدمات،اسد عمر سمیت 79ملزمان کی عبوری ضمانت میں 20اپریل تک توسیع
-
نوازشریف کا ماہ صیام کے آخری عشرے میں سعودیہ، لندن جانے کا امکان
-
پی ٹی آئی رہنما اسد عمرسمیت79 ملزمان کی عبوری ضمانت پر سماعت ملتوی
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی میں بدنام زمانہ خطرناک ڈاکو مال مسروقہ سمیت گرفتار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
کراچی ، خفیہ اطلاع پرسی ٹی ڈی کی کارروائی ، کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد گرفتار
-
یونیسکو کی سٹریٹجک سمت اس کے مقاصد کے مطابق اور درکار فریم ورکس موجود ہونے چاہئیں تاکہ وہ مالیاتی ضوابط بارے اپنی ذمہ داریاں پوری کر سکے،پاکستانی مندوب عاصم افتخار
-
کور کمیٹی کی شیر افضل مروت اور بیرسٹر علی ظفر کو کور کمیٹی ممبران نے متنازع بیان دینے سے باز رہنے کی ہدایت،اندرونی کہانی
-
وزیراعلی پنجاب اور محمد نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس، 3شہرو ں میں میٹروبس،لاہور میں انڈر گراؤنڈ ٹرین پراجیکٹ کا پلان طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.