پاکستان کی دونوں ٹیمیں ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، سیمی فائنلز اور فائنل (کل)کھیلا جائے گا

جمعرات 20 ستمبر 2018 23:35

پاکستان کی دونوں ٹیمیں ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ سیمی فائنل میں پہنچ ..
دوحہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) پاکستان کی دونوں ٹیمیں فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، سیمی فائنلز (کل) جمعہ کو کھیلے جائیں گے، پاکستان ٹیم ٹو کو بھارت ون جبکہ پاکستان ٹیم ون کو چین کا چیلنج درپیش ہو گا۔

(جاری ہے)

قطر میں جاری چیمپئن شپ میں جمعرات کو کھیلے گئے کوارٹر فائنلز میں محمد آصف اور بابر مسیح پر مشتمل پاکستان ٹیم ون نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایران کو بیسٹ آف فائیو فریمز میں 3-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، دوسرے کوارٹر فائنل میں محمد ماجد علی اور محمد بلال پر مشتمل پاکستان ٹیم ٹو نے ہانگ کانگ کو 3-2 فریمز سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، سیمی فائنلز آج جمعہ کو کھیلے جائیں گے، پاکستان ٹیم ون کا مقابلہ چین جبکہ پاکستان ٹیم ٹو کا مقابلہ بھارت ون سے ہو گا، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل بھی آج جمعہ کو کھیلا جائے گا۔