طلاق یافتہ شخص نے شادی شدہ ہونے کا احساس پانے کے لیے شادی کے 73 زنانہ سوٹ چوری کر لیے
امین اکبر جمعرات 20 ستمبر 2018 23:31
شنگھائی پولیس نے حال ہی میں ایک چینی شخص کو گرفتار کیا ہے۔ اس شخص نے مبینہ طور پچھلے ایک سال میں مقامی دوکان سے شادی کے کپڑوں کے 70 سے زیادہ زنانہ سوٹ چوری کیے تھے۔ جب اس سے شادی کے کپڑے چوری کرنے کی وجہ پوچھی گئی تو اس نے جواب دیا کہ وہ طلاق یافتہ ہے اوردوبارہ سے شادی شدہ شخص کی طرح محسوس کرنا چاہتا تھا۔
شنگھائی پولیس کو شہر کے پوڈونگ نیو ایریا سے 21 اگست کو شادی کے کپڑوں کی ایک دوکان کی طرف سے شکایت ملی۔
(جاری ہے)
وینگ نے بتایا کہ کچھ کپڑے وہ صحن میں لٹکاتی ہے، جہاں سے وہ غائب ہو جاتے ہیں۔
پولیس نے سیکورٹی کیمرہ کی فوٹیج دیکھی تو ایک مشتبہ شخص کو مسز وینگ کے گھر کی باڑ پھلانگ کر ایک راڈ سے کپڑے اپنی طرف کھسکاتے دیکھا۔ پولیس نے اس شخص کو شناخت کرنے کے بعد قریبی گاؤں میں اس کے گھر پر چھاپہ مارا تو وہاں سے انہیں شادی کے 73 سوٹ ملے، جن کی مالیت 60 ہزار یوان یا 8740 ڈالر تھی۔۔چوری کرنے والے شخص نے بتایا کہ وہ دوبارہ سے شادی شدہ ہونے کا احساس پانا چاہتا تھا۔ اس کا ان کپڑوں کو فروخت کر کے منافع کمانے کا کوئی ادارہ نہیں تھا۔
پولیس نے گھر کی تلاشی لی تو یہاں سے مسز وینگ کے تازہ ترین چوری ہونے والے 8 سوٹ اور گزشتہ سالوں میں چوری ہونے والے سوٹ بھی مل گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس چور کی دماغی بیماری کے حوالے سے کوئی ہسٹری نہیں ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
-
سعودی صحرا میں پہلی بار لگژری ٹرین چلانے کی تیاری
-
پاکستانی نژاد ڈاکٹر ایپل واچ کی مدد سے دورانِ پرواز خاتون کی جان بچانے میں کامیاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.