بطخ کے چوزوں کو اپنے بچوں کی طرح پالنے والا شخص۔ چوزے اب ہر جگہ اس کا پیچھا کرتے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 20 ستمبر 2018 23:31

بطخ کے چوزوں کو اپنے بچوں کی طرح پالنے والا شخص۔ چوزے اب   ہر جگہ اس کا ..
جنوبی کوریا کے ایک شخص نے بطخ کے 21 چوزوں کو اپنے بچوں کی طرح پالا ہے۔ یہ چوزے اب اس شخص کو ہی  اپنی ”ماں“ یا ”باپ“ سمجھ کر ہر وقت اس کے پیچھے رہتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر حال ہی میں اس شخص کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں اس شخص کو پہاڑی پر چڑھتے اور چوزوں کو اس کا پیچھا کرتے دکھایا گیا ہے۔یہ چوزے اس شخص کے ہر حکم پر عمل کرتے ہیں۔
ویڈیو میں ایک شخص، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، کو دکھایا گیا ہے جو ان چوزوں کی انڈوں سے نکلنے سے لیکر اب تک دیکھ بھال کر رہا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ یہ شخص کمزور چوزوں کی انڈوں سے نکلنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ چوزوں نے اپنی زندگی میں پہلی بار چونکہ اس شخص کو ہی دیکھا ہوتا ہے، اس لیے وہ ان کے لیے کافی اہم ہو جاتا ہے۔
عام طور پر بطخ کے چوزے اپنی ماں کے پیچھے چلتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ شخص چونکہ چوزوں کو ماں کی طرح ہی پال رہا ہوتا ہے، اس لیے چوزے ہر وقت اس کے پیچھے چلتے ہیں۔


وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ یہ شخص جب رکتا ہے تو چوزے بھی رک جاتے ہیں اور کسی دوسرے شخص کے پیچھے چلنے سے انکار کر دیتے ہیں۔ یہ شخص جیسے ہی مخصوص آواز نکالتا ہے چوزے کھانا چھوڑ کر اس  کے پیچھے چلنے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔
ویڈیو میں یہ شخص ایک سرٹیفیکیٹ بھی دکھاتا ہے ، جس پر اسے چوزوں کا باپ ظاہر کیا گیا ہے ۔ اس سرٹیفیکیٹ پر 2005 کی تاریخ لکھی ہوتی ہے۔
بطخ کے چوزوں کو اپنے بچوں کی طرح پالنے والا شخص۔ چوزے اب   ہر جگہ اس کا ..

متعلقہ عنوان :