شہدا کربلا نے جبر اور طاقت کے مقابلے میں حق اور اصول کی بالادستی کا عظیم درس دیا،کربلا کا سبق ہے کہ دشمن کی طاقت اور تعداد آپ کا عزم کمزور نہیں کرسکتی،ہمیں چاہئے کہ اسلامی تعلیمات،اسوہ حسینی کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے اسلامی اصولوں کی سربلندی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا یوم عاشورہ کے موقع پر پیغام

جمعہ 21 ستمبر 2018 02:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2018ء) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شہدا کربلا نے جبر اور طاقت کے مقابلے میں حق اور اصول کی بالادستی کا عظیم درس دیا،کربلا کا سبق یہ ہے کہ دشمن کی طاقت اور تعداد آپ کا عزم کمزور نہیں کرسکتی۔ہمیں چاہئے کہ اسلامی تعلیمات،اسوہ حسینی اور اہل بیت کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے اسلامی اصولوں کی سربلندی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا ہے۔وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے عالی مرتبت ساتھیوں کی شہادت نے اسلام اور ایمان کو نئی زندگی عطا کی۔امام عالی مقام نے بچوں تک کی قربانی دے کر ثابت کیاکہ اللہ تعالی کے دین کی حرمت ہر چیز پر مقدم ہے۔

(جاری ہے)

شہدا کربلا نے جبر اور طاقت کے مقابلے میں حق اور اصول کی بالادستی کا عظیم درس دیا۔

کربلا کا سبق یہ ہے کہ دشمن کی طاقت اور تعداد آپ کا عزم کمزور نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ حضرتِ امام حسینؓ نے حق کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرکے ثابت کردیا کہ باطل اور ظلمت کے خلاف کبھی سر نہ جھکانا۔ آل رسول کریمؐ نے اپنا پاک لہو بہاکرثابت کردیا کہ اللہ کے دین کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کردینا ہی محبت کا حق ہے۔عظیم رسولؐ کی عظیم اولاد کا طرز عمل ہم سب کے لئے بہترین مثال اور راہ نجات ہے۔غم حسینؓ میں ہم سب شریک ہیں، ہماری اخوت واتحاد وقت کے یزیدوں کی شکست ہے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ اسلامی تعلیمات،اسوہ حسینی اور اہل بیت کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے اسلامی اصولوں کی سربلندی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :