منصور بن زاید نے "ابوظہبی لیبر کورٹ" کے قیام کا فیصلہ جاری کردیا

جمعہ 21 ستمبر 2018 06:01

منصور بن زاید نے "ابوظہبی لیبر کورٹ"  کے قیام کا فیصلہ جاری کردیا

ابوظہبی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین / وام / جمعہ ستمبر ) نائب وزیراعظم، صدارتی امورکے وزیر اور دائرہ القضاء ابوظہبی (عدلیہ کا محکمہ) کے چیئرمین شیخ منصور بن زايد آل نهيان نے ملازمین کے مقدمات کی سماعت کے لئے اسپیشل عدالت " ابوظہبی لیبر کورٹ" کے قیام کا فیصلہ جاری کیا ہے.

یہ عدالت مائنر اور میجر فرسٹ انسٹینس سرکٹس کے علاوہ اپیل سرکٹس اور تنفیذ سرکٹس پر مشتمل ہوگی ۔

اس فیصلے کےمطابق وہ سارے مقدمات جو ابوظہبی عدالتوں کے لیبر سرکٹس کے زیر سماعت ہیں نئی عدالت میں سماعت کے لئے منتقل دیئے جائیں گے، سوائے ان مقدمات کے جو کہ فیصلہ صادر کرنے کے لئے محفوظ ہیں.

چیرمین کے اس فیصلہ نے بالکل واضح کر دیا کہ ابوظہبی لیبر عدالت کا دائرہ اختصاص ملازمین کی طرف سے یا انکے اوپر کئے گئے مقدمات ہوں گے جس میں گھریلو ملازمین بھی شامل ہیں مزید برآں عدالت کے مختلف سرکٹس سے صادر شدہ فیصلے اور احکام کا نفاذ بھی اس کے دائرہ اختصاص میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

ابتدائی عدالتوں سے صادر شدہ فیصلوں پر کی گئی اپیل ، قاضی فوری امور اور قاضی تنفیذ سے صادر شدہ فیصلے اور قرارات پر سماعت اس کے دائرہ اختصاص میں ہوگا .

دوسری طرف ابوظہبی جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ کے انڈر سیکریٹری یوسف سعید العبری نے ملک کے اندر لیبر مارکٹ کو منظم کرنے کے لئے قانونی اور عدالتی بنیادی ڈھانچے کی تخلیق کے لئے ملکی قیادت کی دلچسپی کی طرف توجہ دلائی ہے، جس کے ذریعہ قانون کے دائرہ میں بین الاقوامی انسانی حقوق اور اقتصادی تنافس کے مطابق دونوں اطراف کا مفاد یقینی ہوگا ۔

انھوں نے مزید کہا کہ دائرہ القضاء کے چیرمین کا یہ فیصلہ محکمہ کی اسٹراٹیجک ترجیح کے طور پر آیا ہے جس سے عدالتی کارکردگی مزید مستحکم ہوگی اور مختلف عدالتی خدمات تک رسائی یقینی ہوگی تاکہ پورا انصاف ہو.

العبری نے وضاحت کی کہ ابوظہبی لیبر عدالت مائنر اور میجر فرسٹ انسٹینس سرکٹس کے علاوہ اپیل سرکٹس ، تنفیذ سرکٹس ، ایک روزہ عدالتی سرکٹس ، گھریلو ملازمین سرکٹس پر مشتمل ہونے کے ساتھ لیبر عدالت سے متعین کئے گئے ایک یا ایک سے زیادہ جج صاحبان فوری امور کی سماعت کے لئے ہوں گے جو درخواستوں ، وقتی امور کی عرضیوں اور امر اداء ، جتنی بھی قیمت ہو ، جیسے درخواستوں کی سماعت کریں گے.

دوسری طرف دائرہ القضاء ابوظہبی کے انڈر سیکریٹری نے کہا کہ المستشارعبد اللہ فارس النعیمی کے ابوظہبی لیبر عدالت کے چیف جسٹس متعین کئے جانے کے حوالے سے ایک فیصلہ بھی جاری کیا جائے گا ،ان کا مزید کہناتھا کہ یہ نئی عدالت محمد بن زاید سٹی میں سابقہ ابوظہبی لیبر چیمبرز کے ہیڈکوارٹرز میں واقع ہوگی.