حکومت قومی معیشت کو بہتر بنانے کے اقدامات کررہی ہے، سحر علی ارباب

جمعہ 21 ستمبر 2018 10:30

اسلام آباد ۔21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2018ء) اسلام آباد۔ قومی اسمبلی کے رکن سحر علی ارباب نے کہا ہے کہ حکومت قومی معیشت کو بہتر بنانے کے اقدامات کررہی ہے۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت، تعلیم اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے جامع لائحہ عمل وضع کررہی ہے۔