پنجاب حکومت پوٹھوہارکے علاقے میں اعلیٰ معیار اورزیادہ پیداوار کے زیتون کے 20 لاکھ مفت پودے تقسیم کرے گی

جمعہ 21 ستمبر 2018 10:30

اسلام آباد ۔21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2018ء) اسلام آباد۔ پنجاب کی حکومت پوٹھوہارکے علاقے میں شجرکاری کیلئے کاشتکاروں میں اعلیٰ معیار اورزیادہ پیداوار کے حامل 20 لاکھ زیتون کے پودے تقسیم کرے گی۔

(جاری ہے)

پنجاب کے محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ حکومت کاپانچ سالہ منصوبہ ہے جس کامقصد اس علاقے میں زیتون کی پیداوار بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چکوال، جہلم، اٹک، راولپنڈی، میانوالی اورخوشاب کے کاشتکاروں کو بلامعاوضہ زیتون کے پودے فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت کسانوں کوٹیوب ویل لگانے کیلئے 70 فیصد تک مالی امداد بھی دی جارہی ہے جبکہ 60 فیصدامداد قطراتی نظام آبپاشی کی تنصیب کیلئے دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :