اقوام متحدہ کا لیبیا میں متحارب فریقوں سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ

جمعہ 21 ستمبر 2018 11:30

اقوام متحدہ۔21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2018ء) اقوام متحدہ نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس متحارب فریقین کے درمیان لڑائی بند کرانے کے لیے فوری طور پر جنگ بندی معاہدے پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے لیبیا میں قائم ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ شہری تنصیبات، بے گناہ شہریوں کوجنگ کا نشانہ بنانا اور قومی املاک تباہ کرنا جنگی جرم ہے۔انہوں نے کہا کہ اس لڑائی سیعام شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کے خطرناک نتائج سامنے آئیں گے۔ اقوام متحدہ نے صلاح بادی کی قیادت میں سرگرم ملیشیا پر زور دیا ہے کہ وہ دارالحکومت طرابلس میں پہلے سے طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی پابندی کریں۔واضح رہے کہ طرابلس میں گذشتہ کئی ہفتوں سے لڑائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :