ترکی جاپان کے ساتھ آزاد تجارت معاہدے کا خواہشمند

جمعہ 21 ستمبر 2018 12:40

استنبول۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2018ء) ترکی کے صنعت و ٹیکنالوجی کے وزیرمصطفیٰ وارانک نے ایک سال کے اند اندرجاپان کے ساتھ اقتصادی شراکتداری کا معاہدہ طے کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔دونوں ملکوں کی کاروباری تنظیموں کا ایک اجلاساستنبول میں منعقد ہوا۔ مشترکہ اقتصادی کمیٹی کا اجلاس تین سال بعد ہو رہا ہے۔ترکی کے وزیر مصطفیٰ وارانک نے خواہش ظاہر کی کہ وہ اس معاہدے پر آئندہ سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران مذاکرات مکمل کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

جاپان بزنس فیڈریشن کیدانرین سے تعلق رکھنے والے کین اچیرو یامانِشی نے نشاندہی کی کہ ترکی نے اس سے پہلے یورپی یونین کے ساتھ کسٹمز یونین معاہدہ جبکہ مشرق وسطیٰ اورافریقہ کے ممالک کے ساتھ آزاد تجارت معاہدے کیے ہیں۔انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اگر جاپان اور ترکی کے مابین آزاد تجارت معاہدہ ہوجاتا ہے تو جاپانی کمپنیاں مزید بہتر انداز میں کاروبار کرسکیں گی۔کمیٹی نے ایک بیان جاری کیا جس میں جامع اور اعلیٰ سطحی آزاد تجارت معاہدے کو جلد از جلد طے کرنے پر زور دیا گیا ہے۔