جاپانی وزیر خارجہ کا نیویارک میں اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کا ارادہ

جمعہ 21 ستمبر 2018 12:40

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2018ء) جاپان کے وزیر خارجہ تاروکونو آئندہ ہفتے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات کا ارادہ ہے۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق امکان ہے کہ یہ ملاقات نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ہو گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے رواں ماہ عندیہ دیا تھا کہ جاپان اور روس رواں سال کے اختتام تک کسی پیشگی شرط کے بغیر امن معاہدے پر دستخط کر سکتے ہیں۔

اس کے جواب میں جاپانی وزیراعظم شنزوابے نے جاپان کا یہ موقف دہرایا تھا کہ شمالی علاقہ جات کا معاملہ طے ہونے کے بعد ہی جاپان امن معاہدہ کرے گا۔جاپان جن چار جزائر کی ملکیت کا دعوی دار ہے ان کا کنٹرول روس کے پاس ہے۔ حکومت جاپان کا کہنا ہے کہ یہ جزائر سرزمین جاپان کا حصہ ہیں اور دوسری جنگ عظیم کے بعد ان پر غیرقانونی طور پر قبضہ کر لیا گیا تھا۔