اسرائیل کا خصوصی وفد روس پہنچ گیا،روسی فوجی طیارے کی تباہی کے حوالے سے رپورٹ پیش کردی

جمعہ 21 ستمبر 2018 13:50

ماسکو۔21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2018ء) شام میں ایک روسی فوجی جہاز کی تباہی کے بعد اسرائیل کا ایک خصوصی وفد روس پہنچ چکا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے سربراہ نے روسی فوجی طیارے کی تباہی کے حوالے سے ایک مفصل رپورٹ پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

رواں ہفتے کے آغاز پر ایک روسی فوجی جہاز شامی دفاعی نظام کی زد میں آ کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس پر15 روسی فوجی سوار تھے۔ اصل میں اس وقت اسرائیلی طیارے شام میں متعدد مقامات کو نشانہ بنا رہے تھے اور شامی اہلکاروں نے اسرائیلی جیٹ طیارے کو نشانہ بنایا تھا۔روس نے اس واقعے کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کی ہے۔