شام میں روس کے فوجی ٹھکانوں اور فضائی اڈوں کی حفاظت کے لئے مزید اقدامات

جمعہ 21 ستمبر 2018 13:50

ماسکو۔21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2018ء) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے ملک کے فوجی حکام سے کہا ہے کہ وہ شام میں دو روسی فضائی اڈوں کی حفاظت کے لئے مزید اقدامات پر توجہ مرکوز کریں۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کے صدر نے فوجی حکام سے کہا ہے کہ وہ شام میں حمیمیم اور طرطوس میں روسی فضائیہ کے ٹھکانوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے مزید اقدامات عمل میں لائیں اور حفاظت و نگرانی کا سسٹم قائم کریں۔

روسی صدر نے یہ ہدایات ایسی حالت میں جاری کی ہیں کہ انھوں نے منگل کو شام میں روسی جنگی طیارے کی تباہی میں اسرائیل کے کردار پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں روس کے وزیر دفاع کی جانب سے ماسکو کے موقف کا اعلان کیا جا چکا ہے اور یہ کہ روس طیارے کی تباہی کا ذمہ دار اسرائیل کو ہی سمجھتا ہے۔