چین ,پاکستان اقتصادی راہداری اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی کانفرنس آج قاہرہ میں ہو گی

جمعہ 21 ستمبر 2018 14:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2018ء) چین ,پاکستان اقتصادی راہداری اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی کانفرنس (آج)ہفتہ 22ستمبر کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہو گی،پاکستانی وفد قاہرہ کانفرنس 2018 میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔ریڈیو پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق نجی شعبہ کے کاروباری افراد سمیت ایک پاکستانی وفد اس کانفرنس میں شرکت کرے گا اور اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کرے گا تاکہ پاکستان اور مصر کے مابین تجارتی تعلقات کو فروغ دیا جا سکے۔

(جاری ہے)

پاکستانی وفد کاخصوصی مشن سی پیک پروگرام کو فروغ دینا اور مصری کاروباری برادری کو خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کرنا ہے،ان خصوصی اقتصادی زونز میںچھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری شعبوں اور خدمات سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ۔پاکستانی کاروباری برادری کا وفد کانفرنس میں شریک مصر اوردیگر ممالک کی کاروباری برادری کو ان منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں اور پر کشش سازگارکاروباری ماحول کے ثمرات سے آگاہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :