سری لنکا اور بھارت ویمن کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بارش کی نذر

جمعہ 21 ستمبر 2018 16:50

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2018ء) سری لنکا اور بھارت ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بارش کی نذر ہو گیا، مہمان بھارتی ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سری لنکن ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 49 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی، طویل انتظار کے بعد جب بارش نہ تھمی تو ایمپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔