جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران عالمی برادری پر دنیابھر میں امن کے لئے کام کرنے اور باہمی تعاون کے عزم کی تجدید نو کرنے پر زور دوں گا ،سربراہ اقوام متحدہ

جمعہ 21 ستمبر 2018 17:00

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2018ء) اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹرش نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ دنیابھر میں امن کے لئے کام کرنے اور باہمی تعاون کے عزم کی تجدید نو کی جائے جبکہ بین الاقوامی تعاون کے لئے اقوام متحدہ جیسافورم ناگزیر ہے ۔ انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے منگل کو شروع ہونے والے اجلاس بارے اہم موضوعات اجاگر کرتے ہو ئے کہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں اس موقع پر عالمی رہنمائوں سے ہونے والی اپنی تمام ملاقاتوں اور دیگر مواقع پراس بات کی ضرورت پر زور دوں گا کہ تمام عالمی رہنما دنیابھر میں امن کے لئے کام کرنے اور باہمی تعاون کے عزم کی تجدید نو کریں ۔اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوئیتیرس نے اپنی پریس کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلی، ایٹمی خطرات اور جاری چیلنجز کا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ ان تمام چیلمنجز پر قابو پانے کے لئے بین الاقومی سطح پر تعاون کرنا ہوگا اور اس کے لئے اقوام متحدہ جیسافورم ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں 44 سربراہان حکومت اور84 سربراہان مملکت کی موجودگی اقوام متحدہ پر بین الاقومی برادری کے اعتماد کا واضح ثبوت ہے ۔