آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

جمعہ 21 ستمبر 2018 19:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، سرگودھا، فیصل آباد، راولپنڈی، ساہیوال ڈویژن، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ چراٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے ملک کے گرم ترین مقام کے درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق شہید بینظیر آباد میں درجہ حرارت 42، پڈعیڈن اور رحیم یار خان میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔